کراچی میں رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ،ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے کے ڈی اے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہرمیں رین ایمرجنسی نافذ کردی ۔ کے ڈی اے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ۔چیف میٹرولوجسٹ نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہرکیا توکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہرمیں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔رین ایمرجنسی کے تحت کلفٹن، کورنگی ،سرجانی ٹان،ملیر،گلستان جوہر اورنارتھ کراچی میں رین ایمرجنسی سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہبارش سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔چیف میٹرو لوجسٹ نے بھی بتا دیا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر قائد پر ابر کرم برسے گاجبکہ زیریں سندھ میں بھی ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔کراچی میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے کے ڈی اے انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments