پاکستان

کراچی میں دہشتگردوں کے تین سلیپر سیل ایکٹو ہونے کا انکشاف

کراچی: روشنیوں کے شہر میں دہشتگردی کا خطرہ ایک بار پھر بھرپور انداز میں منڈلانے لگا ہے۔ امن دشمنوں کے سلیپر سیل پھر سرگرم ہو گئے ہیں۔ سنسنی خیز انکشاف کے بعد دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کی رپورٹ بھی تیار کر لی ہے۔ واقعات کو روکنے کی حکمت عملی بھی بن گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تین گروپ ملوث ہیں۔ دو کو مذہبی جبکہ ایک کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ صورتحال میں بہتری لانے کیلئے مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button