کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

نیشنل، نیوز ڈیسک
کراچی، پاکستان

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

پاکستان کے حساس اور تفتیشی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک کراچی میں بے نقاب کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان اور ڈی آئی جی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں انکشافات کیے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 18 مئی 2025 کو ضلع بدین کی تحصیل ماتلی میں ایک شہری کو قتل کیا گیا تھا۔ اس قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ قتل بھارتی ایجنسی را کی منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔ قتل کی منصوبہ بندی سنجے سنجیو کمار عرف “فوجی” نامی بھارتی ایجنٹ نے کی، جو اس وقت ایک خلیجی ریاست میں مقیم ہے۔ سنجے نے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان کو ہائر کیا تاکہ واردات کو انجام دیا جا سکے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کا انکشاف ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرے کی علامت ہے۔ یہ واقعہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کے اندرونی امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہیں۔ ایسے وقت میں جب ملک کو داخلی یکجہتی کی ضرورت ہے، ان نیٹ ورکس کا خاتمہ قومی سلامتی اداروں کی ایک بڑی کامیابی تصور کیا جائے گا۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/010/230825

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں