کراچی میں بچوں سے زیادتی کے 2 واقعات، بینک منیجر سمیت 3 ملزم گرفتار
کراچی(نیوز وی او سی آن لائن) کراچی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے دومختلف واقعات میں بینک مینجرز سمیت تین ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کی 13 سالہ بچی بینک منیجر سمیت 5 افراد کے ہاتھوں 3 روز تک پامال ہوتی رہی،جان بچا کر آنے والی بچی نے والدین کو خود پر گزرنے والی قیامت سے متعلق بتایا تو والدین نے پولیس سے رجوع کیا۔ بچی کی نشاندہی پر محلے دار خاتون گلئی، بیٹی دعا اور زیادتی کرنے والے بینک منیجر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب گلستان جوہر میں 12 سالہ بچہ مدرسے کے معلم کی سفاکیت کی بھینٹ چڑھا۔ میڈیکل رپورٹ میں معصوم بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے، دونوں واقعات میں متاثرہ بچوں کے والدین نے میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیاہے ۔