پاکستان

کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(نیوز وی او سی آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر کہا کہ کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر ز کراچی کے دورہ کے موقع پر کراچی کی سکیورٹی کی صورتحال اور آپریشن ردالفساد اور مردم شماری میں سندھ حکومت کی معاونت پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا اور سندھ میں امن کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے۔آرمی چیف مختلف باغی گروپوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے انٹیلی جنس اداروں،رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے آپریشن ناگزیز ہے۔قبل زیں کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ ڈی جی رینجز زبھی موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button