کراچی کےعلاقے لیاری میں غریب شاہ مزارکےقریب دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ن لیگ کے مقامی رہنما عقیل رحمانی سمیت 3افرادزخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ اور دستی بم حملےمیں مسلم لیگ ن کے رہنما عقیل رحمانی کونشانہ بنایاگیا، لیگی رہنما کو 6 گولیاں لگیں، انہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ عقیل رحمانی کےگارڈزکی جوابی فائرنگ سے2 ملزمان زخمی ہوئے، ملزمان نےزخمی حالت میں فرارہوتےہوئےدستی بم سےبھی حملہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عوام نےایک زخمی ملزم عثمان کو رینجرز کےحوالےکردیاجبکہ دستی بم حملےمیں عمران نامی نوجوان بھی زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کاکہناہےکہ لیاری میں فائرنگ اوردستی بم حملہ کرنیوالے شخص کو زخمی حالت میں اسپتال سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عقیل رحمانی پرپہلےبھی دستی بم حملہ کیا جا چکا ہے۔
صدرایم ایم اےکراچی حافظ نعیم الرحمان نے لیاری میں دستی بم حملےاورفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماعقیل رحمانی پرحملہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ اوردستی بم حملہ لیاری کاامن تباہ کرنےکی سازش ہے،حملےمیں سیاسی کارکن اورشہریوں کازخمی ہوناحکومت کی ناکامی ہے۔