کراچی

کراچی لاوارث نہیں اس کے ہم وارث ہیں، آفاق احمد

مہاجر قومی مومنٹ کے چیئر مین آفاق ا حمد نے کہا ہے کہ کراچی لاوارث نہیں اس کے وارث ہم ہیں۔
کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں آج باہر کے لوگوں کو بلاکر سیاست کرائی جارہی ہے، کراچی کو قومی دھارے کی سیاست سے الگ کرنے کی منظم سازش ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور سراج الحق کہتے ہیں ہم کراچی کو لاوراث نہیں چھوڑیں گے، میں انہیں کہتا ہوں ہم کراچی کے وارث موجود ہیں۔
آفاق احمد نے مزید کہا کہ جو کچھ ہورہاہے وہ مہاجر قوم کے مفاد میں نہیں،مہاجر قوم کو تقسیم در تقسیم سے گزاراجارہاہے،مگر مہا جر نہ تقسیم تھا نہ ہے بلکہ پہلے سے زیادہ متحد ہے۔
کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر مہاجر قومی موومنٹ کےچیئر مین نے کہاکہ کے الیکٹرک اپنی بدمعاشی بند کرے،کے الیکٹرک کی نجکاری ختم کرکے اسے واپس سرکاری تحویل میں لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button