Draft

کراچی…* عدالتی حکم کے بعد ادارہ ترقیات کراچی ایک بار پھر حرکت میں آگیا۔

*کراچی…* عدالتی حکم کے بعد ادارہ ترقیات کراچی ایک بار پھر حرکت میں آگیا۔ سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار۔ سرجانی ٹاون اور نارتھ کراچی میں 16 غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔ نارتھ کراچی کے 3 شادی ہال اور 14 غیر قانونی تعمیرات جبکہ سرجانی ٹاون میں 7 شادی ہال، 6 پلاٹس اور ایک رہائشی عمارت مسمار کی گئی۔ کے ڈی اے افسر رضا قائم خانی کا کہنا ہے کہ جہاں غیر قانونی تعمیرات ہوں گی وہاں کارروائی کی جائے گی۔سیکیورٹی خدشات ہیں جس کے لئے حکام سے سیکیورٹی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کا آپریشن محض دکھاوا ہے آج بھی کراچی میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہو رہی ہیں جس پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ کے ڈی اے حکام کا آپریشن اگلے 2 روز تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے کراچی کے تمام رفاحی پلاٹس سے 2 دن میں قبضہ ختم کرانے کی اور تمام میدانوں اور پارکوں سے شادی ہالز ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے سخت سیکریٹری لینڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی زمین کو میراث سمجھا ہوا ہے۔ کراچی کا سبزہ ختم کردیا ہے۔ 2 روز میں کراچی کو صاف نہ کیا تو ڈی جی کے ڈی اے کو جیل بھیج دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button