Draft
کراچی:سابق سیکریٹری لینڈیوٹیلائزیشن و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ
کراچی کی احتساب عدالت نے سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں ردو بدل اورکرپشن سے متعلق ریفرنس میںسابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زرشمعون اور دیگر دو ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں ردو بدل اورکرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زر شمعون،قاسم تھیم اوراسماعیل بلوچ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔
نیب کے مطابق سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زر شمعون نےاختیارات کاناجائز استعمال کیا۔
ملزمان نےسی شوردیہہ کورنگی کی530ایکڑزمین کی جعلی اوربوگس انٹریاں کیں اور قومی خزانے کو 53 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔