کراچی،پی ایس 127میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری، سیکیورٹی سخت,ملیر جعفر طیار میں فائرنگ،ایک شخص زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے ایک سو ستائیس ملیر میںکے عوام آج اپنے نمائندے کا انتخاب کررہے ہیں، اہم ترین حلقے میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ دولاکھ سات ہزار چار سو سڑسٹھ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ایم کیو ایم کے اشفاق منگی کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے باعث خالی ہونے والی اس نشست پر متحدہ نے وسیم احمد کو میدان میں اتارا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے مرتضی بلوچ، تحریک انصاف کے ندیم میمن سمیت بیس امیدوار مد مقابل ہیں ۔ملیر، گڈاپ اور دیگر علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں پولنگ اسٹیشن جبکہ 487 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں سے 253 مردوں جبکہ234خواتین کے پولنگ بوتھ ہیں جن میں سے ایک سو سولہ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے رینجرز اور پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔پولنگ کے دوران کئی مقامات پر کشیدگی کی اطلاعات بھی ہیں،ملیر میں جعفر طیار میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔