Draft
کترینہ کیف کی نظر میں ایشوریہ رائے "لومڑی” ہے
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ دونوں فنکار فلم کی تشہیر کے لیے نہ صرف ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں بلکہ میڈیا اور عوام کی بھر پور توجہ حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے کی ٹانگ بھی کھینچ رہے ہیں۔ فلم جگا جاسوس کی تشہیر کے سلسلے میں کترینہ نے فیس بک پر لائیو شو میں ایشوریہ رائے بچن کو لومڑی کہہ دیا، شو کے دوران رنبیر نے کہا کہ وہ بھارتی فنکاروں کے نام لیں گے جسے کترینہ نے کسی بھی جانور کے نام سے بلانا ہے۔ ایشوریہ رائے بچن کا نام آیا تو کترینہ نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ انہیں لومڑی کہہ ڈالا تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ انہوں نے ایشوریہ کو لومڑی کیوں کہا-