گوجرانوالہ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن
گوجرانوالہ1مارچ :۔
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت مند اور میعاری خوراک پہنچانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ میں ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز بدر رمیض کے ہمراہ دھلے روڈ پر واقع ابو ہریرہ کیچپ سیل سینٹر کو زائد المعیاد اشیا ء خوردونوش، ریکارڈ کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص ترین انتظامات کی بنا پرسیل کر دیا گیا۔کھیالی ٹاؤن میں واقع حلال پولٹری پروٹین کو اشیا ء خوردونوش کے ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے غیر مناسب انتظامات کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔لاری اڈہ کے قریب بابا سویٹس کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے ،اشیا ء خوردونوش ڈھانپ کر نہ رکھنے اور کھلے کوڑا دان کی بناپر 12000 روپے جرمانہ عائد کیا ۔
اروپ ٹاؤن میں واقع مکہ برگر پوائنٹ ، مکہ دال چاول،المزمل ریسٹورنٹ،AD سویٹس ،پیزا کاٹیج،چمن برگر پوائنٹ،الکشمیر دہی بھلے ،معراج دین فش پوائنٹ اور کھیالی شاہ پور میں واقع سلطان فورٹ، ہنگری ٹاؤن،امریکن بیکرز،حیاتیاں تکہ ، نشیمن ہوٹل،حافظ فش ڈیری،المعراج بیکرز اینڈ سٹور،گلاب نان شاپ،اعظم بیکرز،مہر جنرل سٹور،حافظ جی فروٹ چاٹ، حافظ مرغ چنے،حافظ دودھ دہی شاپ،شہباز بٹ نان شاپ،بسم اللہ چرغہ اینڈ تکہ شاپ،DDپیزا،ٹاپس پیزا اوربائٹس کیفے کو صفائی کے انتظاما ت بہتر کرنے کے احکامات اور نوٹسز جاری کیے گئے۔