ایڈیٹرکاانتخاب

کالم نگارطیبہ ضیاء چیمہ نےشادی شدہ نااہل مردوں کیلئےاخلاقی و شرعی پیغام

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
جنسی و نفسیاتی لحاظ سے کمزورمردخواتین کی زندگیاں بربادکرنے سے گریزکریں،ایسے مردوں کوچاہیے شادی سے پہلے اپناعلاج کروائیں،یاشادی کرنے سے انکارکردیں تاکہ لڑکیوں کی زندگیاں بربادہونے سے بچ سکیں۔ کالم نگارطیبہ ضیاء چیمہ کاویڈیوپیغام
معروف کالم نگارطیبہ ضیاء چیمہ نے شادی شدہ نااہل مردوں کیلئے اخلاقی و شرعی پیغام جاری کردیا،جنسی لحاظ سے مفلوج مردخواتین کی زندگیاں بربادکرنے سے گریزکریں،ایسے مردوں کوچاہیے شادی سے پہلے اپناعلاج کروائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صحافی تجزیہ کارطیبہ ضیاء چیمپ نے سوشل میڈیا پراپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہزاروں ایسے واقعات ہیں کہ والدین اپنے بچوں کی شادیاں بڑی دھوم دھام سے کرتے ہیں۔
لیکن چند مہینوں میں ہی نااہل مرد اپنی بیوی پرالزامات لگانا شروع کردیتے ہیں۔ نوبت طلاق تک جا پہنچتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کسی سے بات کرلے یادوستی کرے تو اس کوغلط کہاجاتاہے جبکہ مردکیلئے تمام چیزیں جائزہ قرار دی جاتی ہیں۔انہوں نے جنسی لحاظ سے نااہل مردوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی شادی سے قبل میڈیکل چیک اپ کروائیں،علاج کروائیں یاشادی سے معذرت کرلیں تاکہ کسی لڑکی کی زندگی برباد ہونے سے بچ سکے ۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button