ایڈیٹرکاانتخاب
کاغدات نامزدگی ، نگران وزیراعظم کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا حکم
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے دیا۔
جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے گزشتہ روز عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپیل دائر کرنے کا مقصد انتخابات کا مقررہ مدت پر انعقاد یقینی بنانا ہے۔