Draft

کاش ورزش کیے بغیر بہترین نظر آتی، دپیکا

سب ہی جانتے ہیں کہ دپیکا پڈوکون نے اپنی ہولی وڈ ڈیبیو فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے لیے جم میں کتنی محنت کی ہے، دپیکا کی ورزش کرتی ہوئی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز نے بھی کئی لوگوں کو فٹ رہنے کے لیے بے حد متاثر کیا۔
تاہم حال ہی میں فیس بک پر لائو چیٹ کے دوران دپیکا پڈوکون نے اپنے بارے میں چند دلچسپ باتیں شیئر کیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔
دپیکا پڈوکون سے اس لائو سیشن کے دوران سوال کیا گیا کہ اگر انہیں جینی مل جائے تو وہ اس سے کون سی ایک خواہش پوری کروائیں گی جس پر اداکارہ کا فوری کہنا تھا کہ کاش انہیں ورزش نہ کرنی پڑے اور اس کے بغیر ہی وہ بہترین نظر آئیں۔
دپیکا پڈوکون کے اس جواب سے محسوس ہوتا ہے کہ جم میں ورزش کرنا کوئی آسان کام نہیں اور ان کے جیسی فٹنس حاصل کرنے کے لیے کافی محنت کرنی ہوگی۔
دپیکا سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ وہ کون سی چیز ہے جس سے انہیں محبت ہے جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی نیند بے حد پیاری ہے اور وہ کسی بھی جگہ سو سکتی ہیں۔
اس لائو چیٹ کے دوران دپیکا نے اپنی کامیاب فلم ’پیکو‘ میں کام کے حوالے سے بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ اگر اس فلم کا سیکوئل بنایا گیا تو وہ اس میں ضرور کام کرنا چاہیں گی کیوں کہ انہیں فلم کے ہدایت کار اور اداکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
دپیکا نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں کوئی سپر پاور دے دی جائے تو وہ ویکیوم کلینر بننا پسند کریں گی کیوں کہ انہیں دھول مٹی بلکل بھی نہیں پسند۔
اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو دپیکا پڈوکون بہت جلد اپنی بولی وڈ فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی، دوسری جانب ان کی پہلی ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ اگلے سال جنوری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button