ایڈیٹرکاانتخاب
کابینہ نےفاٹااصلاحات سے متعلق سفارشات کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نےفاٹااصلاحات سے متعلق سفارشات کی منظوری دےدی۔ سفارشات میں ایف سی آر کا خاتمہ کرنے کے لیے آئینی اصلاحات کرنے اور تمام فریقین کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیاہے قبائلی عوام کوبھی پاکستانیت کےقومی دھارےمیں لایاجائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ فریقین کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا ۔10سالہ منصوبہ تیارکرکےفاٹاکی ترقی کا عمل شروع کیا جائیگا۔
سفارشات میں یہ بھی کہا گیا کہ فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کے لیے 5سال درکارہونگے،فاٹاسےفوج کےانخلا کے لیےلیویزمیں20ہزارمقامی افرادبھرتی کیےجائیں۔این ایف سی میں فاٹا کے لیے 3فیصد حصہ مختص کیا جائے۔
فاٹا میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے بینچ قائم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔