کابل میں رکن پارلیمنٹ کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ ،بیٹا ،2 پوتے اورسیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد ہلاک

کابل(نیوز وی او سی)افغان دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ کے گھر پرمسلح افراد کے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیاکے مطابق کابل کے علاقے ہلمند میں رکن پارلیمنٹ میر ولی کی رہائش گاہ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا،حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز پر بھی فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں میرولی کا بیٹا، 2پوتے اور سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے اس دوران پوا علاقہ میان جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور مزید نفری طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔