انٹرنیشنل

کابل میں بم دھماکا، 40 افراد ہلاک

کابل: افغان دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ افغان وزراتِ داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔
افغان وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملہ کار میں موجود دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 100 افراد زخمی ہوئے جن میں سے درجنوں موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button