انٹرنیشنل

کابل دھماکہ،پاکستان کے دفاعی اتاشی کے گھر کو بھی نقصان پہنچا،اہلکار معمولی زخمی

کابل۔31مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
غیر ملکی سفارتخانے کے قریب دھماکے میں پاکستان کے دفاعی اتاشی کے گھر کو نقصان پہنچا ہے اور پاکستانی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکوت کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب خودکش کار دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع پاکستان کے اتاشی کے گھر کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ان کے بارے ابھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے کہ آیا وہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بتایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button