ایڈیٹرکاانتخاب

کابل :خودکش دھماکوں میں ،ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16ہوگئی

افغان دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکوں میں 16افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے،کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
افغان حکام کے مطابق پہلا دھماکا پولیس ہیڈ کوارٹر اور ملٹری اسکول کے قریب ہوا، جس میں خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار عمارت سے ٹکرا دی۔
حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 6گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا، اس کے کچھ دیر بعد ہی خود کش بمبار نے مشرقی علاقے میں افغان انٹیلی جنس کے دفتر میں گھسنے کی کوشش میں دھماکا کیا۔
ٌ
طالبان نے دونوں حملوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button