انٹرنیشنل

ڈے لائیٹ سیونگ ٹائم کی مخالفت

ایڈمانٹن ساؤتھ ویسٹ سے نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ تھامس ڈانگ آج کل ڈے لائیٹ سیونگ ٹائم کی افادیت یا غیر افادیت کے سلسلے میں ایک ملک گیر آن لائن سروے کر رہے ہیں، ان کے نزدیک سال میں دو مرتبہ وقت میں تبدیلی غیر ضروری اور بے فائدہ ہے۔ اب تک انہیں 17,000 آراء مل چکی ہیں ان میں سے اکثریت نے وقت کی تبدیلی کی مخالفت کی ہے۔ ڈانگ کے مطابق تبدیلی وقت سے ہم آہنگ ہونے میں دو ہفتے لگ جاتے ہیں اس عرصے میں پیداواری صلاحیت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سروے فروری کے آخر تک جاری رہے گا ۔ اس کے نتائج کی روشنی میں ایوان میں نیا مسودہ قانون پیش کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button