سندھکراچی

ڈی جی سندھ رینجرز کی زیر صدارت اجلاس،صوبے میں امن وامان کا جائزہ

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے بھر میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹر کراچی میں ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے بھر میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا، جبکہ یوم علی کے موقع پر مجالس اور جلوس کی فول پروف سیکیوٹی کیلئے رینجرز اور پولیس نے مشترکہ پلان مرتب کیا۔اجلاس کے دوران قانون نافذ کرنے والوں کے درمیان روابط مستحکم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button