ڈی جی آئی اور جنرل نوید مختار کے اوپر نظر رکھئے گا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے ڈان لیکس پر طے پانے والے معاملات کو پاک فوج کےلئے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے ۔ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنے شدید تحفظات سے آگہا کردیا ہے۔: نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پیغام دے دیا۔ اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جنگ اور دی نیوز اخبار کی ہیڈ لائنز میں کہا گیا کہ سویلین بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ نیوز لیک رپورٹ کے تمام نکات پر عمل ہو گیا۔ نئے نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں ہے اور پاک فوج کی جانب سے ٹویٹ پر اظہارتشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر وزیر اعظم نوازشریف کی زیر نگرانی ہونے والے اجلاس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ اور اس ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ جنرل قمر باجوہ واپس آ کر اپنے کورکمانڈرز کو کہتے کہ میں نے مصلحتا کوئی اقدام کر لیا۔ مبشر لقمان نے کہا کہ اس سے تین روز قبل جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم کی ایک خفیہ میٹنگ بھی ہوئی جس میں تمام تر معاملات طے پا گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے مختلف مقامات پر جو تقاریر کی تھیں انہیں ان تقاریر سے اجتناب کرنا چاہئیے تھا یا اپنے الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے تھا ۔ مبشر لقمان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو گھر جانا پڑے اورہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں جنرل باجوہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ مبشر لقمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پیغام دیا کہ ڈی جی آئی اور جنرل نوید مختار کے اوپر نظر رکھئے گا اور آپ کو آنے والے دنوں میں معلوم ہو گا کہ میں نے ایسا کیوں کہا۔