ڈیکلریشن ٹو میں گاڈ فادر وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اورانہیں نااہل کرنے کیلئے یہ ڈکلریشن کافی ہے،ڈاکٹر بابر اعوان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شہبازشریف کی نااہلی کے لیے اسپیکر کے پاس ریفرنس دائر کیا تھا جس میں شہبازشریف پر دو چارج لگائے گئے تھے،آج کا دن وزیر اعلیٰ پنجاب کی رخصتی کا دن ثابت ہو گا، جے آئی ٹی کی تحقیقات میں کوئی سازش نہیں، ن لیگ کوشش کر رہی ہے کہ اسے سازش کا رنگ دیا جائے،پریس کانفرنس
جے آئی ٹی رپورٹ میں 35 ملزم ہیں، جو لوگ کہتے تھے کچھ نہیں ہوگا اب کہتے ہیں کہ پیر کر احتساب کا سورج طلوع ہوگا۔گاڈ فادر ٹو کے بارے میں ڈکلریشن آگیا ہے، ڈکلریشن ٹو میں گاڈ فادر وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اورانہیں نااہل کرنے کے لیے یہ ڈکلریشن کافی ہے۔یہ بات تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی نااہلی کے لیے اسپیکر کے پاس ریفرنس دائر کیا تھا جس میں شہبازشریف پر دو چارج لگائے گئے تھے لیکن ہمیں اسپیکر سے کوئی گلہ نہیں وہ ان کی پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس کسی اخباری تراشے پرمشتمل نہیں ہے۔ ظفر حجازی کے ساتھ ٹیمپرنگ کا حکم دینے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے، آج کا دن وزیر اعلیٰ پنجاب کی رخصتی کا دن ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف مقدمے میں پاکستانی عوام کو مدعی بنایا جائے۔ تمام چیزوں کا حساب گاڈ فادر ون اور ٹو نے دینا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی نا اہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا مگر کچھ نہ ہوا، عدالت کی ہدایت تھی کہ اگر سپیکر نہ سنیں تو واپس عدالت سے رجوع کریں، اب وہی کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں کوئی سازش نہیں، ن لیگ کوشش کر رہی ہے کہ اسے سازش کا رنگ دیا جائے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ خود مستعفی ہو جائیں ورنہ عدالت ان کو نکالے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز میں تین نام آئے جنہوں نے پیسے جمع کرائے۔انہوں نے کہا جنوبی پنجاب میں بجلی کے کارخانے لگا ئے جن میں سے چینی بن کر نکلنا شروع ہو گئی۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری سرور، قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید سمیت دیگررہنما بھی پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ تھے۔