ایڈیٹرکاانتخاب

ڈیڑھ ہزار سے زائد ترک سرکاری ملازمین کو بحال کر دیا گیا

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ترک حکومت نے ایک ہزار823سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال کردیا ہے۔2016میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ان ملازمین کو معطل کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک ایسی ایپ ڈاؤن لوڈ کی تھی جو امریکا میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کی طرف سے پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ تاہم گزشتہ سال ہی واضح ہو گیا تھا کہ ہزاروں لوگوں نے اس ایپ کی حقیقت کو جانے بغیر ہی اسے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button