انٹرنیشنلپاکستان

ڈیڑھ لاکھ ہنرمند پاکستانی نوجوان بیلاروس بھجوانے کا فیصلہ

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
ڈیڑھ لاکھ ہنرمند پاکستانی نوجوان بیلاروس بھجوانے کا فیصلہa

تاریخ: 11 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

منسک (بیلا روس) – پاکستان اور بیلا روس کے درمیان افرادی قوت، زراعت اور صنعتی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان بیلا روس کے “ایوانِ آزادی” میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو بیلا روس بھجوایا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق نوجوانوں کی بیرونِ ملک بھجوانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا جائے گا، جس کے تحت ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس میں روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔

ملاقات میں زراعت کے شعبے، بالخصوص زرعی مشینری کی تیاری میں تعاون بڑھانے، صنعتی روابط مضبوط بنانے اور تکنیکی شعبوں میں اشتراکِ عمل پر بھی اتفاق کیا گیا۔ حکام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد پاکستانی افرادی قوت کی برآمدات میں اضافہ اور بیلا روس کی معیشت میں مہارت رکھنے والے ورکرز کی شمولیت ہے۔

Disclaimer:
This news is based on preliminary reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu does not verify or endorse any legal claims or allegations mentioned herein.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button