پاکستان

ڈینگی مچھر کے ہمیشہ کے خاتمے کے لئے ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

گوجرانوالہ 21 فروری2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) انسداد ڈینگی اقدامات پر پوری سرعت سے عمل کرکے ڈینگی کی افزائش کو قبل از وقت ختم کیا جا سکتا ہے ڈینگی مچھر کے ہمیشہ کے خاتمے کے لئے ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر پروفیسر پروفیسر مجاہد حسین بخاری نے زوالوجیکل سو سائٹی پوسٹ گریجو ایٹ اسلامیہ کالج گوجر انوالہ کے زیر اہتمام کیمسٹری بلاک میں منعقدہ انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروفیسر عمران اور پروفیسر عامر شہزاد کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
پروفیسر محمد عمران نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہیں انہوں نے ڈینگی لارواکے خاتمہ لئے بہترین اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ کرکے قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں بارشوں کے دنوں میں چھتوں‘ قبر ستانوں اور سرامکس انڈسٹریز ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس بات کو مد نظر رکھتے ہو ئے تمام ادارے سرویلینس سر گرمیوں کو مزید بہتر بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے بچا جا سکے انہو ں نے کہاکہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے انسداد ڈینگی مہم نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button