ڈھاکا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 217رنز پر ڈھیر، بنگلہ دیش کی گرفت مضبوط
ڈھاکا (نیوز وی او سی آن لائن) ڈحاکا ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ناکام بیٹنگ، پوری ٹیم 217رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 45رنز بنا لیے، جبکہ 88رنز کی لیڈ بھی حاصل کر لی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 260رنز بنا ئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگال اسٹیڈیم میںآسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے 260رنز کے جوا ب میںآسٹریلیا کی ٹیم بہت مشکل میں نظر آئی۔ ڈیوڈ وارنر 8,عثمان خواجہ 1 ، کپتان اسمتھ 8 رنز بنا کر اپنی وکٹس گنوا بیٹھے۔ مڈل آرڈر رین شا کے ساتھ لوئر آرڈر مے مل کر کچھ مزاحمت دکھائی اور اپنی ٹیم کو 217کے مجموعہ تک پہنچایا۔ رین شا 45اور میڈیم پیسر اشٹر اگر 41رنز بنا کر نما یاں رہے۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ کو تہس نہس کرنے کا کریڈٹ بنگلہ دیشی باﺅ لرز کو جاتا ہے۔ آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے 5کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی۔ جبکہ حسن مراز نے 3اور تیجل اسلام نے 1وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 260رنز بنائے۔ اوپنر بلے باز تمیم اقبال نے شاندار 71رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84رنز بنائے۔ تاہم مڈل آرڈر کی جانب سے خاطر خواہ کار کردگی سامنے نہ آ سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کمنز، لیون اور اشٹن اگر نے 3, 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
بنگلہ دیش نے آج دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 45رنز بنا لیے۔ اوپنر تمیم اقبال 30رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔