Draft

ڈھائی لاکھ روپے تاوان کی خاطر اغواء کئے جانے والا مغوی بحفاظت بازیاب ۔

گوجرانوالہ 17جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈ)
گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی ہدایت پرتھانہ دھلے اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے کی خاطر اغواء کئے جانے والا مغوی مسمی محمد نوید ولد محمداسلم قوم آرائیں سکنہ شاہین آباد کو بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے چار ملزمان نادر خان ولد نور خان قوم پٹھان سکنہ تحت بھائی ضلع مردان ، برخاست شدہ سب انسپکٹرندیم احمد، پولیس لائنز ضلع شیخوپورہ میں تعینات کنسٹیبل محمود احمد اور رضا کار مسمی مشتاق احمدسکنہ ضلع شیخو پورہ کو گرفتار کر کے اغواء کی خاطر وصول کی جانے والی رقم برآمد کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تیرہ جون کو ایک پٹھان مسمی ملنگ خان سکنہ تخت بھائی مردان بجری کا نمونہ دکھانے کے بہانے محمد نوید سکنہ شاہین آبادکو اپنے ساتھ لے گیا بعد ازاں اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے نوید کو اغواء کر کے بیگم کوٹ لاہور لے گئے ۔ ملزمان نے مغوی محمد نوید کی رہائی کے لئے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا ۔ تاوان ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان نے مغوی کو قتل کرنے کی سنگین دھمکیاں بھی دیں ۔گفت و شنید کے بعد فریقین کے درمیان ڈھائی لاکھ روپے میں سودا طے ہو ا۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے فوری طور پر مغوی کی بازیابی کے لیے ایس پی سٹی طارق محمود گجر کو سپیشل ٹاسک دیا۔ جنہوں نے ڈی ایس پی میاں معظم علی، ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن گوہر عباس بھٹی، ایس ایچ او دھلے محمد یوسف مان اور دیگر ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے سائنٹیفک طریقہ تفتیش استعمال کیا ۔ پولیس ٹیم نے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی ہدایات پر جدید طریقہ تفتیش برؤئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی لوکیشن ٹریس کی اور انہیں تاوان وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں موقع پر حراست میں لیا ۔بعد ازاں ملزمان کی نشاندہی پر مغوی نوید کو ملزم ندیم کے گھر سے بحفاظت بازیاب کروایا۔قابل ستائش کامیابی پر مدعی مقدمہ اور مغوی نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن میاں معظم علی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button