ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کے لیے گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی اور مرمّت کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا

گوجرانوالہ 17جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈ)
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کے لیے گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی اور مرمّت کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ،چےئرمین پی ایچ اے توفیق احمد بٹ ایم پی اے نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے چند دا قلعہ تا عزیز کراس دونوں اطراف گرین بیلٹ کو ڈویلپ کرنے کے لیے مزید تیزی سے کام کیا جائے اور جہاں کسی بھی قسم کا غیر قانونی قبضہ موجود ہے اسے ختم کراتے ہوئے خوبصور ت پودے اور گھاس لگا کر شہریوں کے لیے تفریح کا ذریعہ بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ سمیت جہاں پر بھی غیر قانونی تعمیرات ،نرسریز اور کسی بھی طرح کے قبضے ہیں انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے ،شہر کی خوبصورتی کے لیے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جاے گا۔
چےئرمین پی ایچ اے توفیق احمد بٹ نے کہا کہ پی ایچ اے محدود وسائل کے با وجود شہر کی سڑکوں کے ساتھ گرین بیلٹس ،پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے پی ایچ اے کے فیلڈ افسران کی طرف سے 60ملین کی ڈلیوری کرنے پر فیلڈ افسران(مارکیٹنگ برانچ) ڈپٹی ڈائریکٹر منیر گجر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان اکبر بُٹر،رائے اشفاق و انسپکٹران کو شاباش دی ۔انہوں نے کہا کہ افسران کی محنت قابل ستائش ہے جس سے 6کروڑ روپے سرکار کے خزانے میں جمع ہوئے ہیں جس سے پی ایچ اے شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے نے سالوں سے گرین بیلٹس میں قائم غیر قانونی نرسریاں ختم کروائی ہیں اور گرین بیلٹس میں سے گندگی کے ڈھیر ہٹوا کر گرین بیلٹس کو خوبصورت بنایا ۔پارکس اور گرین بیلٹس کی جاری سکیموں اور پی ایچ اے کے مختلف امور کے سلسلہ میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس احد ڈوگرنے بتایا کہ چند دا قلعہ سے نگا ر پھاٹک دونوں اطراف گرین بیلٹس ڈویلپ کی جا رہی ہیں ۔ گھا س اور خوبصورت پودے لگائے جا رہے ہیں ،گرین بیلٹ کی ڈویلپمنٹ پر تقریبا5کروڑ روپے لاگت آئے گی انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے پارکوں کو خوبصورت بنانے پر بھی کام جاری ہے ، عائشہ بی بی پارک شہر کا خوبصورت ترین پارک بن چکا ہے جس پر 3کروڑ روپے لاگت آئی ہے پارک کو عید کے موقع پر شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا ،انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے اقدامات جاری ہیں ،پارکوں میں جھولے ،جوگنگ ٹریک،سیر و تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے بینچزبھی لگائے جا رہے ہیں ۔پی ایچ اے حکام نے دپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ پی ایچ اے کو کم افرادی قوت کے باعث پارکوں اور گرین بیلٹس کی دیکھ بال کے لیے مشکلات کا سامنا ہے مزید افرادی قوت بھرتی کرنے کی اجازت دی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے بطور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے افرادی قوت کو مکمل کرنے کے لیے فور ی اقدامات کیے جائیں انہوں نے مارکیٹنگ برانچ کی طرف سے ریکارڈ ریکوری پر بنیادی تنخواہ کے برابر بونس سیلری کی بھی منظوری دی گئی اور انہوں نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھا جائے تا کہ پی ایچ اے حقیقی معنوں میں خودمختار ادارہ بن سکے جو حکو مت پر بوجھ بننے کے بجائے اپنے ذرائع سے ملازمین کو تنخوائیں ادا کر سکیں اور اپنے شہر کی خوبصورتی اور پارکوں کی دیکھ بال کے انتظامات یقینی بنایا جا سکے۔