ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نےاجلاس میں کہا کہ مسجد کے NOC جاری کیے جانے سے قبل کسی کو نئی عبادت گاہ نعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
گوجرانوالہ:15مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے مسجد کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے NOCجاری کیے جانے سے قبل کسی کو نئی عبادت گاہ نعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اجلاس میں مساجد،امام بارگاہوں ،مدارس اور گرجا گھروں کے مجموعی طور پر 16کیسز کمیٹی کو منظوری کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 7کیسزکی منظوری دی گئی ،4کو ظابطہ اخلاق پر پورا نہ اترنے پر مسترد کر دیا گیا اور 4کو دوبارہ وزٹ کرنے کا حکم دیا گیا اور 1کو آئندہ اجلاس میں ضروری کاروائی مکمل کرنے کے بعد پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں اے ڈی سی جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی ،چےئرمین ضلعی امن کمیٹی قاری زاہد سلیم،اسسٹننٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل ،اے سی کامونکیڈاکٹر رابعہ ریاست،انسپیکٹر سکیورٹی ملک تعیم،مولانا ضیاء اللہ رضوی ،مولانا کاظم ترابی،حافظ عمران عریف ،محمد اصغر بھٹی،محمد شبیر حسین،پادری شریف عالماور دیگر شریک تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز رپورٹس کو خود چیک کریں اور تحصیل دار موقع کا وزٹ کریں ،آئندہ کسی بھی محکمے کی طرف سے غلط رپورٹ آنے پر محکمانہ کاروائی کی جائے گی ،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو مزید ہدایت کی کہ آئندہ رپورٹس میں عکس شجرہ ،گوگل میپ سے لی گئی تصاویر اور ایک مسجد سے دوسری مسجد و عبادت گاہ کا میٹرز میں فاصلہ بھیجا جائے گا ۔کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ NOCجاری کیے جانے سے قبل کسی بھی نئی عبادت گاہ کی تعمیر کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور مناسب کاروائی کی جائے گی ۔ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بننے والی عبادت گاہوں کا NOCکسی مسلک کے نام پر نہیں بلکہ متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر جاری کیا جائے گا۔اجلاس میں عدم پیروی والی درخواستوں کو مسترد اور مدارس و مساجد کے لیے کم از کم رقبہ 5مرلہ یقینی بنانے اور اس پر عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علماء اکرام اپنے خطبات کے زریعے بھائی چارے ، راواداری اور ایک دوسرے کے عقائدکا احترام اور اس پیغام کوعام کریں اور مساجد وعبادت گاہوں میں بلا تفریق مسلک عبادت کے روجحان کو پروان چڑھائیں ۔ پاکستان کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو ایک ہو نا ہو گا ۔