Draft

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ خوشحال‘ صحت مند اور بیماریوں سے پاک معاشرے کی تشکیل حکومت کی اولین ترجیح ۔بہبود آبادی کے مقرر کردہ اہداف کا حصول محکمہ کے اصل فرائض ہیں جن کیلئے حکومت ہر سال لاکھوں روپے کا بجٹ مختص کرتی ہے (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

گوجرانوالہ2 اپریل
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ خوشحال‘ صحت مند اور بیماریوں سے پاک معاشرے کی تشکیل سے ہی حقیقی زندگی کے مقاصد پورے ہوسکتے ہیں‘ بہبود آبادی کے مقرر کردہ اہداف کا حصول محکمہ کے اصل فرائض ہیں جن کیلئے حکومت ہر سال لاکھوں روپے کا بجٹ مختص کرتی ہے۔ وہ گذشتہ روز محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ڈسٹرکٹ آفیسر عدنان اشرف سے ایک اجلاس کے دوران ضلعی سطح پر محکمہ کی کارکردگی پربریفنگ لے رہے تھے۔ اجلاس میں چیئرمین پی ایچ اے و ممبر پاپولیشن کمیٹی توفیق بٹ ایم پی اے‘ اے ڈی سی جی ڈاکٹر رانی حفصہ کنول‘ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن طاہر چودھری‘ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اقبال کلویا‘ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عالم محکمہ پاپولیشن کی ڈاکٹر سائرہ منظور‘ صحت‘ تعلیم‘ بہبود آبادی کے افسران اورغیر سرکاری اراکین شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ کے کثیرالمقاصد پروگراموں کے اہداف کے حصول کیلئے افسران دلجمعی سے فرائض انجام دیں اور فیلڈ دفاتر کے عملہ کی کارکردگی پر نظر رکھیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر عدنان اشرف کو ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر مجموعی کارکردگی ‘ بجٹ‘ اخراجات اور کامیابیوں کی مفصل رپورٹ پیش کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ کے سٹور میں مانع حمل ادویات‘ ٹیکوں اور دیگر ضروری آلات و سہولتوں کی انسپکشن کے لئے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز اور فارماسٹ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ وہ فوری طور پر سٹور کا معائنہ کریں اوررپورٹ تیارکریں۔ ڈی او پاپولیشن نے اجلاس کومحکمہ کے مختلف کاموں اور سنٹرز کی کارکردگی پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کالجوں میں و تربیتی اور آگہی لیکچرز کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو صحت مند زندگی اور بہود آبادی کے اغراض ومقاصد سے پوری طرح آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گرلز کالجوں کی طالبات کو خصوصی لیکچر دینے کا موثر پروگرام تشکیل دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button