Draft

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

گوجرانوالہ2 اپریل
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں‘اوورسیز پاکستانی کمیشن کے پلیٹ فارم سے بیرون ممالک خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کو ہرممکن تعاون مہیا کرنے کیلئے افسران ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین اوور سیز پاکستانی کمیشن گوجرانوالہ حاجی عبدالرؤ ف مغل ایم پی اے نے اجلا س کی صدارت کی۔ سی پی او وقاص نذیر‘ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے علاوہ اے ڈی سی ریونیو‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل‘تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ‘ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ جی ڈی اے‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر کونسل اور پولیس افسران اجلاس میں شریک تھے، ڈ پٹی کمشنر نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر مثبت اقدامات کئے جا رہے ہیں اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز کو تمام قانونی تقاضے پورا کرنے اور ذاتی دلچسپی لینے کی ہدایت کی گئی ہے اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ذاتی دلچسپی سے حل کرنے او ر تمام معاملات کی تفصیلات میرے نو ٹس میں لائیں مسائل کے حل کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ‘ اسسٹنٹ کمشنر صدر ‘ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ ورکاں کو اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات بھی جاری کیں،اجلاس میں بتایاگیا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن کو ٹوٹل226 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 144 کا ازالہ کردیاگیا ہے جبکہ 82 اس وقت زیر کاروائی ہیں۔ چیئرمین اوورسیز کمیشن عبدالرؤف مغل ایم پی اے نے تمام درخواستوں کے میرٹ پر نمٹانے اور ان کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ متاثرین کو جلد سے جلد ریلیف مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button