ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان اور سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید نے افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان اور سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید نے افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کی تلافی کسی صورت ممکن نہیں ،حادثے کے شکار خاندانوں کے دُکھ میں برابر شریک ہیں اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔یوسف پورہ میں گزشتہ روز شدید بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 50سالہ ریحانہ کوثر زوجہ محمد الطاف 14سالہ عبداللہ اور 10سالہ مہک دُختر محمد الطاف افسوس ناک واقع میں جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 11سالہ سمیع اور 18سالہ کومل زخمی ہوئے تھے جن کا علاج ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا کہ حادثہ بہت بڑا ہے اور انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں حکومت پنجاب ، ضلعی انتظامیہ اور علاقہ کے منتخب نمائندے متاثرہ خاندان کے دُکھ میں برابر شریک ہیں ۔ڈپٹی کمشنر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے متاثرہ خاندان کی مالی معاونت اور بحالی کے لیے 24لاکھ40ہزار روپے کے امدادی چیک دینے کا اعلان کیا تھا تا کہ حادثے میں متاثرین کی مدد ہو سکے انہوں نے چیک خاندان کے سربراہ محمد الطاف کے حوالے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کے شکار زخمیوں کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کی جائیں اور ضرورت پڑنے پر اگر لاہور منتقل کرنا پڑا تو فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تا کہ کوئی اور قیمتی انسانی جان ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ قدرت سے لڑا نہیں جا سکتا،لیکن بر وقت اور بہتر اقدامات سے ایسے حادثات میں ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔