ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ناجائز تعمیرات بند نہیں کروائیں
بہاولپور (نیوز وی او سی ) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر کی ہٹ دھرمی ،ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ناجائز تعمیرات بند نہیں کروائیں اسسٹنٹ کمشنر صدر کی پشت پناہی سے لینڈ مافیا کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واقع کچی آبادی چک نمبر12/BCموڑ ایئرپورٹ روڈ بہاولپور پر غیر قانونی قبضہ میں مصروف ،پختہ تعمیرات فائنل سٹیج پر پہنچادی گئیں اہل علاقہ نے ملکی مفاد میں کروڑوں روپے مالیت کے ناجائز قبضہ کو ختم کروانے کیلئے چوہدری نزیر احمد نمبردار ، چوہدری بشیر احمد کالونی کلرک تحصیل آفس صدر بہاولپور وغیرہ کے خلاف پہلی مرتبہ 17مئی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محترمہ نوشین ملک کو دی تھی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر خالد حسنین سنپال کو مارک کی مگر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے قبضہ گروپ سے ساز باز کرتے ہوئے ناجائز تعمیرات کو ختم نہیں کروایا بعد ازاں اہل علاقہ نے 10جون کو تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل کو پیش ہوکر درخواست گزاری اور موقف اختیار کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر صدر قبضہ گروپ کی خود پشت پناہی کر رہا ہے لہٰذا آپ خود اس موقع ملاحظہ کریں اور محترمہ نوشین ملک کو موقع پر بھیجیں یا خود موقع ملاحظہ کریں لیکن ڈپٹی کمشنر نے وہ درخواست اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر کو مارک کردی اور ڈپٹی کمشنر نے ٹیلی فون پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کو ناجائز تعمیرات بند کروانے کی ہدائیت بھی کی مگر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ڈپٹی کمشنر کے حکم کا کوئی نوٹس نہیں لیا جسکے نتیجے میں مسلسل ناجائز تعمیرات جاری ہیں اور آج مذید بجری سے بھرا ہوا ٹرک بھی موقع پر پہنچ چکا ہے اسسٹنٹ کمشنر پہلے بھی لینڈ مافیا سے ساز باز کرکے کچی آبادی نور حسن باجوہ بالمقابل انیمل یونیورسٹی چک نمبر11/BC قبضہ کروانے میں ملوث تھے جنہیں محترمہ نوشین ملک نے ناکام بنایا تھا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے قبضہ گروپ کے سرغنہ چوہدری نزیر احمد نمبردار اور اسکا حقیقی بھائی چوہدری بشیر احمد کالونی کلرک دفتر اسسٹنٹ کمشنر صدر بہاولپور جعلی پٹہ ملکیت کی بنیاد پر اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی خورد بورد کرنے میں ملوث پائے گئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ماضی میں سپریم کورٹ آف پاکستان تک پیروی کرکے 13لاٹ رقبہ تقریباً1300کنال کے جعلی پٹہ ملکیت منسوخ کرواکر ڈی ایچ اے بہاولپور کو سرکاری طور پر رقبہ فروخت کیا تھا اب مذید5غیر قانونی پٹہ جات کے خلاف سابق پٹواری توصیف احمد کی درخواست اور ٹھوس کرپشن کے ثبوت کی روشنی میں میڈم نوشین ملک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور تحقیقات کروا رہی ہیں تقریباً500کنال رقبہ زیر تحقیقات کو دھوکہ دہی سے نمبردار اینڈ کمپنی نے کروڑوں روپے مالیت کی فائلیں بناکر فروخت کردیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے نمبردار اور اسکے بھائی چوہدری بشیر احمد کلرک کالونی برانچ نے کچی آبادی نور حسن باجوہ اور کچی آبادی چک نمبر12/BCموڑ ایئرپورٹ روڈ بہاولپور کی سروے لسٹ میں درجنوں جعلی فرضی نام دوران سروے شامل کروائے تھے اب چونکہ یہ آبادیاں ڈی ایچ اے سے قریب ہیں اس لئے اس اراضی کی کروڑوں روپے ویلیو ہوچکی ہے یہی وجہ ہے فوری طور پر ناجائز تعمیرات کے ذریعہ قبضہ کیا جارہا ہے عوام الناس نے وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ، کمشنر ،ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کیلئے دبنگ لیڈی محترمہ نوشین ملک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا ٹاسک دیں جو جعلی فرضی اندراجات کا جائزہ لیں اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر خالد حسنین سنپال کو فوری معطل کرواکر انکے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے ۔