Draft

ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل نے منڈیالہ وڑائچ میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس ریفیلنگ کی دوکان سیل کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا

گوجرانوالہ:25مارچ2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل نے منڈیالہ وڑائچ میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس ریفیلنگ کی دوکان سیل کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا،اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کا دورہ بھی کیااور اساتذہ کی حاضری،سکول میں دستیاب سہولیات اور معیار تعلیم کا بھی جائزہ لیا۔اس کے علاوہ انہوں نے بی ایچ یو منڈیالہ وڑائچ کا بھی دورہ کیا وہاں ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا دورہ کے موقع پر ہسپتال اور سکول کا تمام عملہ،اساتذہ اور ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے۔دورہ کے دوران اینٹامولوجسٹ،ڈی ڈی ایجوکیشن اور ڈی ڈی ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button