ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے مردم شماری کی ٹیموں کو ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے والی گاڑیوں میں ایل پی جی اور سی این جی گیس سلنڈرز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ:10اپریل 2017
حکومت پنجاب کے خصو صی احکامات کے پیش نظر مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کے لیے سکیورٹی و ٹرانسپورٹ پلان کو حتمی شکل اورضلع و تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کر نے کی ہدایا ت جاری کر دی ہیں پہلے مرحلے میں جن اضلاع میں خانہ و مردم شماری مکمل ہو چکی ہے ان کے تجربہ سے استفادہ کیا جائے گا ٹیموں کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی گاڑیوں میں گیس سلنڈرز کے استعمال پر پابندی ہو گی ۔
ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے چھٹی مردم و خانہ شماری کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پارک آرمی کی طرف سے کرنل محمد یعقوب ، ا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی ، چیف ایگزیٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی سعید اللہ خاں،سیکرٹری آر ٹی اے فیصل عباس مانگٹ، اسسٹنٹ کمشنر ز سٹی عدنان شہزاد ، صدر رانا محمد جمیل ، وزیر آباد نورالعین ، کامونکی رابعہ ریاست ، نوشہرہ ورکاں نوید الاسلام ، انسپکٹر سکیورٹی ملک نعیم ،ضلعی کوارڈینیٹر سنسز احسان اللہ ، ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر مسعود اور دیگر شریک تھے ۔
ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے مردم شماری کی ٹیموں کو ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے والی گاڑیوں میں ایل پی جی اور سی این جی گیس سلنڈرز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے سیکرٹری
آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی گاڑی میں گیس سلنڈرز کا استعمال نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹیموں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں آضا فی گاڑیوں کا بھی انتظام کریں تا کہ ٹیمیں بروقت اپنے مقررہ علاقوں میں پہنچ سکیں ۔ ضلعی اور تحصیل سطح پر قائم کیے جانے والے کنڑول رومز میں ٹیموں سے کوارڈینشن اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری رابطہ کے لیے ٹیلی فون نمبرز فراہم اور فیلڈ ٹیموں سے مربو ط رابطہ رکھنے نے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ مرکزی کنڑول روم میں تمام سرکل انچارجز کے نام اور فون نمبرزمہیا کیے جائیں ،بروقت مردم و خانہ شماری مکمل کرنے کے لیے اضافی شمار کنندگان اور گاڑیوں کا بھی انتظام کرنے ا حکامات جاری کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جن اضلاع میں مردم و خانہ شماری ہو چکی ہے وہاں حکام سے رابطہ کیا جائے اور ا ن کے تجربہ سے استفادہ کر تے ہوئے وہاں جو خامیاں پائی گئیں ہیں انہیں بروقت دور کیا جائے تا کہ مرد م شماری کے سو فیصد اہداف حاصل کیے جا سکیں ۔
ضلعی کوارڈینیٹر مردم و خانہ شماری احسان اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتا یا کہ مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز 25اپریل سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے نقشوں کی تیاری ، عملہ کی تربیت ، ٹرانسپورٹ پلان و سکیورٹی پلان سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ تحصیل سطح پر انتظامات کے جائزہ کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ میٹنگز کر لی ہیں او ر جو کمی بیشی نوٹس میں آئی ہیں انہیں بھی دور کر لیا گیا ہے ۔