ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور احمد رضا کی حکومت پنجاب کے سرکاری باردانہ میں گندم فروخت کرنے والے مڈل مینوں کے خلاف کاروائی
رحیم یار خان۔ 21مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور احمد رضا کی حکومت پنجاب کے سرکاری باردانہ میں گندم فروخت کرنے والے مڈل مینوں کے خلاف کاروائی۔سرکاری باردانہ میں گندم سے بھرے300پی پی بیگ،60خالی جبکہ ٹرک پر سرکاری باردانہ میں لوڈگندم کے784پی پی اور400خالی بیگ قبضہ میں لیکر انسپکٹر فوڈ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرخانپور احمد رضا نے کوالٹی سی این جی پمپ فتح پور کمال تحصیل خانپور میں کاروائی کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری سرکاری باردانہ میں گندم بھرنے والے مڈل مینوں کو بھاری مقدار میں سرکاری باردانہ اور گندم سمیت گرفتار کر لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان کی تین تحصیلوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے20گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ تحصیل خانپور میں گندم کی خریداری پاسکو حکومت پاکستان کرتی ہے۔ان ملزمان نے جعل سازی کے ذریعے حکومت پنجاب کا سرکاری باردانہ حاصل کیا اور اب اسے فروخت کی غرض سے غیر قانونی طور پر بھر رہے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی خصوصی ہدایات پر کوالٹی سی این جی پمپ پر چھاپہ مارا گیا اور بھاری مقدار میں سرکاری باردانہ میں بھری گندم اور خالی بیگ برآمد کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سی این جی پمپ پر 300پی پی بیگ گندم سے بھرے جبکہ60خالی اورموقع پرموجود ٹرک پرلوڈ کئے جانے والے 784سرکاری باردانہ میں گندم سے بھرے اور 400خالی بیک قبضہ میں لیکر فوڈ انسپکٹر فرحان اشرف کی مدعیت میں ٹرک ڈرائیور، سی این جی پمپ مالکان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا ضلع میں گندم خریداری مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی صورت بھی گندم خریداری مہم میں مڈل مینوں کی اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا ۔