ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد عامر جان نے عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا
ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد عامر جان نے عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہوں ،تفریح گاہوں ،مساجد اور دیگر عوامی مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے عید کے موقع پر شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں ۔عید گاہوں کی انتظامیہ اور علماء اکرام پولیس سے بھرپور تعاون کریں اور پولیس اہلکاروں کی معاونت کے لیے رضا کار فراہم کیے جائیں تا کہ نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے ہر شخص کی تلاشی لی جا سکے تا کہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے ۔مساجد اور عید گاہوں کی انتظامیہ اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل عید گاہ کے قریب پارک نہ ہو جو کسی بھی تخریب کاری کے لیے استعمال ہو سکے ،شہری اپنے اطراف میں مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بر وقت مطلع کریں ۔انہوں نے جی ڈبلیو ایم سی اور واسا حکام کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں خصوصاً عید گاہوں اور مساجد میں صفائی کے انتظامات کو مکمل کیا جائے اور صفائی عملہ کی اس دوران چھٹیاں منسوخ رکھی جائیں تا کہ نمازی صاف ستھرے ماحول میں مذہبی فرائض سر انجام دے سکیں ۔ انہوں نے گیپکو حکام کو بھی ہدایت کی کہ بارش کی صورت میں گنجان آباد علاقوں میں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی تاروں کو بھی درست کے جائے تا کہ کوئی قیمتی انسانی جان کسی حادثہ کا شکار نہ ہو ،اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں میونسپل کمیٹیز سے مل کر چھوٹی بڑی عید گاہوں ، مساجد ،قبرستانوں کے خود وزٹ کریں او ر انتظات کو حتمی شکل دیں ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو مزیدہدایت کی کہ بازاروں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کو فی الفور ختم کروائیں تا کہ خواتین باعزت طریقے سے خریداری کر سکیں ۔
چےئرمین ضلعی امن کمیٹی قاری زاہد سلیم نے کہا کہ علماء اکرام اور ضلعی امن کمیٹی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمّت کرتی ہے اور شہدا اور زخمیوں کے ورثاء کے غم میں برابر شریک ہے ، تمام مسالک کے علماء کرام فرقہ واریت اور اسلام کے نام پر دہشت گردی کی مذمّت اور نفی کرتی ہے ایسے افراد کا اسلام سے قطعاً کوئی تعلق نہیں علماء اکرام انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھے گی۔
انسپکٹر سکیورٹی ملک نعیم نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے 800سے زائد عید کے اجتماعات کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی اس سلسلہ میں سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ،مسلح اہلکار داخلی گیٹ اور ملحقہ چھتوں پر فرائض سر انجام دیں گے ،پولیس کی معاونت کے لیے مساجد اور عید گاہوں کے منتظمین رضا کار فراہم کریں تا کہ نمازکی ادئیگی کے لیے آنے والے ہر شہری کو چیک کر کے اندرجانے کی جازت دی جائے ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حفصہ رانی کنول ،ایڈیشن ڈپٹی کمشنر فنانس نورش صباء،اسسٹنٹ کمشنر ز رانا محمد جمیل،نویدالاسلام ،ڈاکٹر رابعہ ریاست ،اسپکٹر سکیورٹی ملک نعیم ،پروفیسر محمد سعید کلیروی ، حافظ تنویر احمد ،محمد ضیاء اللہ رضوی،قاری حفیظ نقشبندی،مالانا کاظم تُرابی،سیّد اظہر حسین بخاری ،حاجی نذیر جموں والے اور دیگر شریک تھے۔