پاکستانپنجابگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد نے انٹرنل آڈٹ ٹیم کے ہمراہ سنٹرل ریسکیو اسٹیشن گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔

*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ*
*ریسکیو 1122گوجرانوالہ*

ویب ڈیسک (وی او سی اردو)

گوجرانوالہ: ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن (ریسکیو1122) سید کمال عابد نے انٹرنل آڈٹ ٹیم کے ہمراہ سنٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کو سروس کے بارے میں بریف کیا۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے سٹاف کا ٹرن آوٹ،جسمانی فٹنس اور پریڈ کا جائزہ لیا۔ اسکے علاوہ ایمرجنسی وہیکلز، ریسکیو آلات کی ورکنگ،اکاؤنٹس و ایڈمن آفس اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات بھی دیں۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ اپنے ریکارڈ کو ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں اور ریسکیورز ہر شفٹ میں آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان میں نکھار پیدا کرنے کیلئے روزانہ مشق کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ کی صورت میں بروقت لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد نے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی کارکردگی اوراحسن طریقے سے کام سرانجام دینے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء اور تمام سٹاف کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اورانھیں شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button