ایڈیٹرکاانتخاب

ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس بارے فیصلے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں مظاہرے

واشنگٹن 11 دسمبر 2017
( بیورو رپوٹ پاکستان سفی کمبوہ سے نیوز وائس آف کینیڈا)
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے فیصلے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
اس مظاہرے کی اپیل اسلامی انسانی حقوق کونسل، کونسل آف امریکہ اسلام ریلیشنز، نارتھ امریکن اسلامی کونسل، فلسطین کی حمایتی تحریک اور صیہونزم مخالف یہودیوں کی انجمن نے کی تھی۔دوسری جانب مسلم اور شہری انجمنوں کے سینکڑوں ارکان نے نیویارک میں مظاہرے کر کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی مذمت میں نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکی حکومت فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم میں برابر کی شریک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button