انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، ہیلری کلنٹن کو ایسی جگہ سے انتہائی زوردار جھٹکا لگ گیا کہ انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدارت کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم گزشتہ روز اس وقت ایک بڑے طوفان کی زد میں آگئی جب امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ان کی خفیہ ای میلز کے بارے میں ایک اور تہلکہ خیز تحقیق کا آغاز کردیا۔ اس تحقیق کا آغاز اس انکشاف کے بعد کیا گیا کہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز ایک ایسے شخص کے لیپ ٹاپ پر پائی گئی ہیں کہ جو ایک نوعمر لڑکی کو فحش میسجز اور تصاویر بھیجنے کا ملزم ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص اینتھنی وینر ہے، جو کہ ہیلری کلنٹن کی قریبی ساتھی ہما عابدین کا سابق شوہر ہے۔ ایف بی آئی نے اینتھنی وینر کا لیپ ٹاپ اس کی جانب سے ایک 15 سالہ لڑکی کو جنسی اور فحش نوعیت کے میسجز بھیجنے پر تحقیقات کے لئے قبضہ میں لیا تھا۔ ملزم کے لیپ ٹاپ کی چیکنگ کے دوران تہلکہ خیز انکشاف ہوا کہ اس پر ہیلری کلنٹن کی ای میلز بھی موجود تھیں، جس کے بعد ایف بی آئی کے سربراہ کی جانب سے کانگریس کو ایک خط لکھا گیا ہے کہ نئے انکشافات کے پیش نظر تقریباً ایک ہزار ای میلز کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔
ہیلری کلنٹن کو سرکاری اور حساس نوعیت کی ای میلز کے لئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال کرنے پر پہلے ہی شدید مسائل کا سامنا تھا اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک غیر متعلقہ اور متنازعہ شخص کے لیپ ٹاپ پر ان کے ای میلز کا پایا جانا امریکی صدارتی مہم میں ایک بڑے دھماکے سے کم نہیں، جس نے ہیلری کلنٹن کی صدارتی مہم کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button