انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر بل ایوان نمائندگان سے منظور

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے باراک اوباما کے ہیلتھ کیئر بل کی مخالفت کرتے ہوئے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کو منظور کر لیا جس سے سابق صدر کے اوباما کیئر پروگرام کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اوباما کیئر بل کے خاتمے اور ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کی منظوری کے لئے 216 ووٹ درکار تھے اور بل کی حمایت میں 217 ووٹ پڑے، اس طرح امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کی منظوری دیدی تاہم ڈیموکریٹس امیدواروں نے بل کی سخت مخالفت کی۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی سربراہ پلوسی نے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کو بزدلانہ اقدام قرار دیا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بل کی منظوری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوباما ہیلتھ کیئر بل اب مردہ ہو چکا ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ میرا عظیم پلان سینیٹ سے بھی منظور ہو گا، تاہم اوباما ہیلتھ کیئر کے کچھ حصے برقرار رکھنے کے لئے تیار ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button