ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک پر سفری پابندی کے احکامات واپس لے لئے

واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن)عدالتی احکامات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کی وفاقی عدالت کے ڈسٹرکٹ جج جیمز رابرٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ 7 مسلم ممالک کے شہریوں کو روکنے کا حکم نامہ معطل رکھا جائے اور حکم نامے کا اطلاق امریکا بھر میں ہوگا تاہم عدالتی فیصلے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے 7 اسلامی ممالک کے شہریوں پر عائد ویزا منسوخی کا فیصلہ واپس لے لیا۔
عدالت میں حکومتی وکیل کا مؤقف تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کوچیلنج نہیں کیا جا سکتا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس عدالتی فیصلے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹیو آرڈرز کے حوالے سے مؤقف ہے کہ انھوں نے ایسا امریکا کے تحفظ کے لیے کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے عدالتی فیصلے کے بعد معزز جج کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ نام نہاد جج کی رائے ملک میں قانون نافذ کرنے میں رکاوٹ پیدا کرے گی جب کہ یہ فیصلہ غیر اخلاقی ہے جسے تبدیل کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں