انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی افغانستان کے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے:امریکی میڈیا

واشنگٹن(نیوز وی او سی آن لائن)امریکی صدر جلد ہی افغانستان کے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے،امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کے ارکان سے ملاقات کی ہے ،جس میں انہوں نے افغانستان سے متعلق تبادلہ خیا ل کیا۔
واضح رہے گزشتہ ماہ امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ ٹیلرسن کاایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے متعلق موجودہ پالیسیوں کو دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ” افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہیں“ ہمیں اس حوالے سے ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کہ حالات مزید خرابیوں کی طرف نہ جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button