جیکب آباد: 20 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وی او سی)
ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد میں سندھ پولیس کی جانب سے قائم کئے گئے کمپیوٹرائزڈ کرمنل ریکارڈ آفیس کا ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب عبداللہ شیخ نے افتتاح کیا، کمشنر لاڑکانہ، ڈی سی جیکب آباد، ونگ کمانڈر شھباز ائیر بیس جیکب آباد، ایس ایس پی جیکب آباد، و دیگر معززین کی شرکت
آج ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد میں سندھ پولیس کی جانب سے قائم کئے گئے کمپیوٹرائزڈ کرمنل ریکارڈ آفیس کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے منعقد کی۔ لاڑکانہ اور سکھر ریجنز کے اضلاع میں سب سے پہلے جیکب آباد پولیس نے دن رات کی انتہک محنت اور کوششوں سے کمپیوٹرائزڈ کرمنل ریکارڈ آفیس کی شروعات کی ہے۔
افتتاحی تقریب کے مھمانِ خاص ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب عبداللہ شیخ صاحب نے کمپیوٹرائزڈ کرمنل ریکارڈ آفیس کا افتتاح کیا ، ان کے ساتھ کمشنر لاڑکانہ جناب غلام عباس بلوچ صاحب، ونگ کمانڈر شھباز ائیر بیس جناب وحید صاحب، ڈی سی جیکب آباد جناب محمد نعیم سندھو صاحب ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کاونسل جناب محمد پناہ اوڈھو صاحب، پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار جناب احمد نواز پیچوھو صاحب، پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس جناب احمد علی بروھی صاحب سمیت، معزز صحافی حضرات، چیمبر آف کامرس کے اراکین و دیگر معززین نے پروگرام میں شرکت کی۔
ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ لاڑکانہ جناب عبداللہ شیخ صاحب کو شیلڈ کا تحفہ دیا۔ ایک سادہ اور پروقار تقریب میں آئے ہوے مھمانوں کہ بتایا گیا کہ کرمنل ریکارڈ آفیس کا ڈسٹرکٹ جیل میں شروعات کرنے کا مقصد ہے کہ جیل میں آنے والے تمام قیدیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ کہ تمام ضلعوں اور دوسرے صوبوں کے ساتھ آن لائن کیا جائے۔ ترجمان: جیکب آباد پولیس.