Draft

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ محمدعبدالناصر کا سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ

گوجرانوالہ 2 مارچ
(بشیر باجوہ بیو روچیف پاکستان نیوز وائس آفکینیڈا )
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ محمدعبدالناصر نے گذشتہ روز سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اس دورہ کے دوران ایڈ یشنل سیشن جج انجم رضا سید‘ سینئر سول جج محمد خالدخاں‘ جو ڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ یعقوب اعوان‘ جو ڈیشل مجسٹریٹ کلاس ون سردار کمال الدین افضل ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ نے فاضل جج کو اسیران جیل کی تعداد اور انہیں جیل مینوئل کے مطابق فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر نے جیل کے دورہ کے آغاز پر خواتین کی بیرک کا معائنہ کیا اور ان سے مسائل دریافت کئے جبکہ خواتین کو ٹیوٹا کے زیر انتظام مختلف شعبوں میں دی جانے والی تربیت کا بھی جائزہ لیا تاکہ وہ جیل سے رہائی کے بعد اہل خانہ کی کفالت کرسکیں ۔ فاضل جج نے سنٹرل جیل کے ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن ‘ لٹریسی سنٹر کابھی دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی کارکردگی ملاحظہ کی ۔ انہو ں نے جیل کے دورہ کے دوران معمولی مقدمات میں ملوث 15 ملزموں کو ذاتی مچلکوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ لاوارث ملزموں کی فہرست مرتب کر کے فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے سپرنٹنڈٹ کو ہدایت کی کہ جیل مینوئل کیمطابق دی جانے وال سہولتیں بر قرار رکھتے ہوئے ان میں بہتری کے اقدامات کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button