ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر عمر گھمن نے اس بھاری زمینداری کو خوب احسن طریقے سے نبھایا
( بشیر باجوہ بیور چیف پاکستان نیوز وی او سی)
گوجرانوالہ۔ منزلیں مشکل ہی سہی دل میں توکل اللہ ہے۔
یہی سہارا کافی ہے رضوان نصیر کے لئے۔
الحمداللہ! ضلع گوجرانوالہ میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمبولینسوں کا چارج ریسکیو 1122 کے پاس آ نے کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر عمر گھمن نے اس بھاری زمینداری کو خوب احسن طریقے سے نبھایا ۔ پہلے ہی ہفتہ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے 200 مریضوں کو شفٹ کیا گیا۔ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے لئےایک ہسپتال سے بہتر ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ریسکیو 1122 کا تربیتی عملہ بھی ایمبولینس کے ساتھ ہوگا۔ ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں مریضوں کو منتقل کرنے کا کام بھی ریسکیو 1122 نے سنبھال لیا۔۔۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ایمبولینس کے مربوط نظام کے لئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی ایمبولینسوں کا چارج ریسکیو1122 کو دے دیاتھا۔عمر گھمن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے جسکے تحت مریضوں کو مفت شفٹ کیا جائے گا اور مریضوں کو شفٹ کرنے کے لئے ریسکیو کا عملہ بھی ساتھ ہوگا۔