Draft

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز نے دھند کے موسم میں ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کردیں۔

نارووال 9 نومبر 2017
(عارف راشد )
*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انجنئیر عدنان نواز نے دھند کے موسم میں شاہراہوں پر ہونے والے خطرناک حادثات سے بچاﺅ کے لیے ریسکیورز ، ڈرائیوروں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔جس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کی ہیڈ لائٹیں،پچھلی لائٹیں،بریکیں،ٹائر،ونڈ سکرین وائپر،ریڈی ایٹر،بیٹری اور گاڑی کے ہیٹ سسٹم کا معائنہ کرکے گاڑی کو چلائیں۔گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹیں آن رکھیں،ونڈ سکرین،سائیڈ سکرین اور لائٹیں صاف رکھیںاور ہیڈ لائٹس کے لیے پیلے رنگ کے اسٹیکر کا استعمال کریں۔دھند میں دیکھنے کے لیے ڈی فوگر استعمال کریں۔اگلی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کی تجویز کردہ حدنظر 100میٹرتک 60کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ سپیڈ نہ رکھیں،ونڈوز کو نیچے کرکے اور ریڈیو کو بند کرکے ڈرائیونگ کریں،شدید دھند سے گزرتے وقت احتیاط کے ساتھ دوسری گاڑیوں یا ریل گاڑیوں کی آواز سُنیں،دھند کے دوران صاف ستھری سڑکوں کا انتخاب کریں جن کے بارے میں آپ پہلے سے اچھی طرح آگاہ ہوں،سڑک کے درست کنارے پر چلیں،ہائی کی بجائے کم ہیڈ لائیٹس کا استعمال کریںاور تمام اشاروں کو آن کرنے سے گریز کریں۔مزید کہا کہ دھند میں خطرناک حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اس ہدایات پر عمل پیرا ہوکر ناصرف آپ اپنی جان کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ دوسرے راہ چلتے لوگوں اور گاڑیوں کو بھی محفوظ رکھ پائیں گے*۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button