پاکستان

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبریں بے بنیاد نکلیں

لاہور 14 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبریں بے بنیاد نکلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالے سے سامنے آنے والی تشویش ناک خبر نے پوری قوم کو انتہائی تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔ خبر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وفات پا جانے کا دعوی کیا گیا۔ تاہم اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی تمام خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان خیر و عافیت سے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button